مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے اعلیٰ فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ جنوبی کوریا میں آئندہ 10 ماہ کے اندر جدید ترین میزائل سسٹم نصب کرے گا۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا میں امریکی فوجی کمانڈ کے سربراہ جنرل ونسنٹ بروکس کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واشنگٹن آئندہ 8 سے 10 ماہ میں سیئول میں جدید ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) میزائل سسٹم نصب کر رہا ہے جو گوام میں نصب میزائل سسٹم سے بھی بڑا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے حال ہی میں شمالی کوریا سے مقابلے کے لئے اپنے جوہری اثاثے رکھنے کے حوالے سے بیان سے ایشین پیسیفک خطے کی صورت حال مزید سنگین ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کی جانب سے میزائل سسٹم کے صحت پر مضر اثرات کے خلاف احتجاج کے باعث دو ماہ قبل تھاڈ میزائل کے مقام کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شمالی کوریا کی جانب سے جنوری میں چوتھے جوہری میزائل تجرے کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا نے سیئول میں ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) سسٹم نصب کرنے کا معاہدہ کیا تھا ۔ امریکہ اور جنوبی کوریا کے اس معاہدے پر روس اور چین کو بھی شدید تحفظات ہیں۔
امریکہ کے اعلیٰ فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ جنوبی کوریا میں آئندہ 10 ماہ کے اندر جدید ترین میزائل سسٹم نصب کرے گا۔
News ID 1868063
آپ کا تبصرہ